مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزير اعظم عادل عبدالمہدی نے عراق کے اعلی کمانڈروں کے ساتھ اجلاس میں ملکی سلامتی اور سکیورٹی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس اجلاس کی صدارت عراق کے وزیر اعظم نے کی ، اجلاس میں عراق کے وزیر داخلہ بھی موجود تھے۔ اس اجلاس میں عراقی اعلی کمانڈروں نے ملک کی سکیورٹی کے بارے میں تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور ملک میں امن و سلامتی کے بارے میں سکیورٹی الکاروں کے کردار کا جائزہ لیا۔
عراق کے وزير اعظم عادل عبدالمہدی نے عراق کے اعلی کمانڈروں کے ساتھ اجلاس میں ملکی سلامتی اور سکیورٹی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
News ID 1895082
آپ کا تبصرہ